شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : تھانہ بی ڈویژن پولیس کا تھانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

اوکاڑہ : تھانہ بی ڈویژن پولیس کا تھانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرا وکاڑہ حسن اسد علوی کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کا تھانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن پانچ منشیات اور شراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن جاوید خان نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقوں اسٹیشن روڈ ،پیلس چوک اور لاری اڈا کے علاقہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی اس دوران پولیس نے بدنام زمانہ منشیات اور شراب فروشوں ،عمران ،اصغر ،اقبال عرف بالا کباڑیہ ،ارشد اور محمد عادل کوحراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 80لیٹر سے زائد شراب کی بوتلیں وٹک کی بھاری رقم ،موبائل فون اور دو کلو سے زائدچرس برآمد کر لی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے *

error: Content is Protected!!