شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : انڈین کرنسی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ڈی پی او
loading...
اوکاڑہ :  انڈین کرنسی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ڈی پی او

اوکاڑہ : انڈین کرنسی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ڈی پی او

اوکاڑہ(بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) انڈین کرنسی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ڈی پی او، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ منشیات ، غیرملکی کرنسی کا کارروبار کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف اوکاڑہ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاگذشتہ روز CIA پولیس اوکاڑہ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی اضلاع کو مطلوب جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے گینگ کے اراکین جن میں1 محمد اکبر ولد خورشید احمد قوم راجپوت سکنہ ہر ی پور تحصیل میلسی ضلع وہاڑی۲ محمد نعیم خاں ولد حیدر خاں قوم راجپوت سکنہ باجوہ کالونی اوکاڑہ ۳ اعجاز احمد ولد شوکت علی قوم مغل سکنہ گلاس فیکٹری اوکاڑہ کو گرفتار کر کے تفیتش کی جارہی ہے جس سے مزید گرفتاریوں کی توقع ہے چند ہی دنوں میں دیگر مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ ان ملزمان کا طریقہ واردات زیادہ تر باڈر ایریا تھا جہاں یہ انڈین کرنسی کی ایک لاکھ وصولی پر پاکستانی 50 ہزار روپے ادا کرتے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے بتایا کہ پکڑی جانے والی غیرملکی کرنسی سات لاکھ روپے ہے یہ گینگ 6 سے 7 افراد پر مشتمل ہے جو کہ ملکی وقار کو داؤ پر لگارہے تھے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات اور غیرملکی کرنسی کا کارروبار کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں انکو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔عوام کو دھوکہ سے انکی حلال محنت کی کمائی سے محروم کر نے والے یہ بھیڑیے قانون کے کٹہرے میں موجود ہیں انکو اور انکے ساتھیو ں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top
web stats