شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: وکلاء کے لیے جم ، ڈسپنسری کا قیام انتہائی ضروری تھا جسکا افتتاح بہت جلد کر دیا جائے گا . نعیم اللہ چوہدری ایڈووکیٹ
loading...
اوکاڑہ: وکلاء کے لیے جم ، ڈسپنسری کا قیام انتہائی ضروری تھا جسکا افتتاح بہت جلد کر دیا جائے گا . نعیم اللہ چوہدری ایڈووکیٹ

اوکاڑہ: وکلاء کے لیے جم ، ڈسپنسری کا قیام انتہائی ضروری تھا جسکا افتتاح بہت جلد کر دیا جائے گا . نعیم اللہ چوہدری ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم اللہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لائبریری کا ٹینڈرجاری کر دیا گیا ہے ،ٹھیکہ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا ،وکلاء کے لیے جم اور ڈسپنسری کا قیام انتہائی ضروری تھا جسکا افتتاح بہت جلد کر دیا جائے گا ،واٹر فلٹرپلانٹ کی تکمیل سے وکلاء اور سائلین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری ،الیکٹرونک میڈیاکے صدر ڈاکٹر ندیم اسلم چوہدری اور دیگر موجود تھے نعیم اللہ چوہدری نے کہا کہ ہمارے گروپ نے سالانہ انتخابات میں کیے وعدوں کو مکمل ہی نہیں کیا بلکہ وکلاء کی فلاح وبہود کو اہمیت دیتے ہوئے انکے لیے جم اور ڈسپنسری کا قیام اور علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں معین خاں وٹو ایم این کی جانب سے لائبریری کے لیے دیا گیا ایک کروڑ چھیاسی لاکھ کا فنڈ بار کی امانت ہے لائبریری میں کتب اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا جس میں اسی فرم کو ٹھیکہ دیا جائے گا جو میرٹ پر پورا اترے گی وکلاء کے لیے نئے چیمبر کی تعمیر کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے کاربند رہا جائے گا *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top