شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ :طالب علم ایک رضا کار کے طور پر سامنے آئیں . چوہدری ظفر اقبال

اوکاڑہ :طالب علم ایک رضا کار کے طور پر سامنے آئیں . چوہدری ظفر اقبال

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے) آگاہی شعور اور وجدان کی ترقی زندگی میں آسانیوں کی فراوانی کا نام ہے شعور و آگاہی معاشروں میں مثبت تبدیلیوں کے لئے خشت اول اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے ازحد ضروری ہے حادثات اور قدرتی آفات میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے اگر آگاہی دستیاب ہو تو ہر فرد انفرادی اور اجتماعی طور پر ان حادثات کے اثرات کی شدت میں کمی کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے پاکستان کا ہر طالب علم اور ہر شخص پنجاب حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ آگاہی دن کے نعرہ "تیار پاکستان ” کی عملی تعبیر ہونا چاہیے ہم کسی بھی قدرتی آفت اور حادثہ میں نہ صرف اپنی جان بچا سکیں بلکہ اپنے اہل خانہ ،گلی محلہ اور شہر کے لوگوں کے جان وما ل کے تحفظ کے لئے ایک موثر کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج ظفر علی ٹیپو ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی اور پروفیسر ریاض احمد خاں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے آگاہی دن کے حوالہ سے تیار پاکستان کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں کالج انتظامیہ ،اساتذہ کرام اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ قدرتی آفات میں جان بچانے کے لئے عملی تربیت اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق آگاہی ہر شخص کے لئے از حد ضروری ہے اور اس سلسلہ میں طالب علم ایک رضا کار کے طور پر سامنے آئیں ۔انہوں نے کہا کہ حادثات سانحات میں نہ بدل جائیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص کو کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کے لئے آگاہی ہو آگ لگنے ،پانی میں ڈوبنے ،بجلی کا کرنٹ لگنے،زلزلہ ،آندھی ،بارش اور طوفان میں ایک شخص کو کیا کرنا چاہیے اس کا جاننا جان بچانے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ریسکیو 1122کے انچارج چودہری ظفر اقبال نے کہا کہ ریسکیو 1122کا عملہ اس سلسلہ میں سکولوں اور کالجز میں تربیت فراہم کر رہا ہے اور ضلع میں ہر یونین کونسل میں اس طرح کے تربیتی سیشن کروائے جائیں گے بعد ازاں سیمینار کے شرکاء نے کالج کے لائبریری ہال میں ریسکیو 1122کی جانب سے آگاہی کے لئے لگائی گئی تصویری نمائش بھی دیکھی*

error: Content is Protected!!