شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کے بارے بتایا جائے . چوہدری عبداللہ طاہر

اوکاڑہ : نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کے بارے بتایا جائے . چوہدری عبداللہ طاہر

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) پاکستان حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن کسی کے آگے جھکے نہیں پاکستانی قوم میں اب بھی وہ ہی ولولہ اور جوش موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کے بارے بتایا جائے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن چوہدری عبداللہ طاہر نے پاکستان کی ستر سالہ جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی جانب دشمن نے اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا پاکستانی قوم نے یہ ملک خیرات میں حاصل نہیں کیابلکہ ہزاروں ماؤں نے اپنے لخت جگر اور مال وزاس وطن کے حصول کے لیے قربان کیے بھارت کو چاہیے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں نہ کرے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کر دے کیونکہ کشمیری عوام پاکستانیوں کی جان ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا عبداللہ طاہر نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اگر وطن کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے *

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!