شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں. راناساجد علی
loading...
اوکاڑہ : دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں.  راناساجد علی

اوکاڑہ : دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں. راناساجد علی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر راناساجد علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،دہشت گردانہ کاروائی میں شہید ہونے والے پولیس اور آرمی جوان قومی ہیروہیں ،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم نہتے شہریوں کو اپنا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں پر حملہ کر کے دہشت اور ملک میں افراتفری پھیلانے کے گھناؤنے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں پاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے کر ملک میں امن برقرار رکھا جا سکتا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پارٹی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور انشااللہ بہت جلد پاکستان میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہو جائے گی جس کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top
web stats