شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : قدرتی آفات سے بچاؤ کا بنیادی علم اور عملی تربیت جہاں محفوظ معاشرے کے لئے بنیادی کلید ہے . عمر جاوید

اوکاڑہ : قدرتی آفات سے بچاؤ کا بنیادی علم اور عملی تربیت جہاں محفوظ معاشرے کے لئے بنیادی کلید ہے . عمر جاوید

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید نے کہا ے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کا بنیادی علم اور عملی تربیت جہاں محفوظ معاشرے کے لئے بنیادی کلید ہے وہیں پر تربیت یافتہ افراد دوسروں کے لئے بھی باعث رحمت ہوتے ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہمہ وقت قدرت اآفات اور حادثات کی صورت میں ممکنہ رد عمل کے لئے تیار رہنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانو ں اور املاک کے بچاؤ کے لئے موثر کردار ادا کر سکیں محکمہ ریسکیو 1122،شہری دفاع اور محکمہ صحت کے تربیت یافتہ ماہرین سرکاری افسران و اہلکاران،طالب علموں ،اساتذہ کرام ،این جی اوز کے متحرک کارکنوں اور عام شہریوں کی تربیت کے لئے بھی جامعہ حکمت عملی تیار کریں لوگوں میں حادثات سے نمٹنے کے لئے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدرتی آفات اور حادثات سے بچاؤ کے آگاہی دن کے موقع پر آگاہی علامتی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی ماہم آصف ملک ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،سول ڈیفنس آفیسر فاروق ارشاد ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ،این جی اوز کے نمائندوں ،شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔عمر جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت عام لوگوں کے لئے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے شروع کی گئی آگاہی مہم لائق تحسین ہے اور ہم سب کو اس مہم کی افادیت و اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے انفرادی و اجتماعی طورد پر اقدامات کرنا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان حادثات اور سانحات کو روکنے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں میں شعوری سطح کواس قدر بلند کرنا ہے کہ لوگ گھروں،سڑکوں اور بازاروں میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کے لئے تمام شعبوں میں ہمیں اس طرح کے اقدامات کرنا ہیں کہ ہم حادثات کو سانحات میں تبدیل نہ ہونے دیں خدا نخواستہ اگر کوئی حادثہ ہو تو اس میں جانی و مالی نقصان کی شر ح کو کم سے کم سطح پر رہ سکے قبل ازیں 8بجکر 50منٹ پر سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی بعد ازاں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،امن وسلامتی اور 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی *

error: Content is Protected!!