شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : اچھا استاد وہ ہوتا ہے جو بچے کو نہ صرف ایک اچھا طالب علم بنائے بلکہ ایک اچھا انسان بھی بنائے . مسز انیلہ طارق

اوکاڑہ : اچھا استاد وہ ہوتا ہے جو بچے کو نہ صرف ایک اچھا طالب علم بنائے بلکہ ایک اچھا انسان بھی بنائے . مسز انیلہ طارق

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے)عالمی سطح پر ہر سال 5 اکتوبر کو ’’سلام ٹیچر ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ پہلی بار یہ دن دنیا بھر میں 5اکتوبر 1994کو منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن تھری ریمینگ سکول اور گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکینڈری سکول میں سلام ٹیچر ڈے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ استاد کے مقام و مرتبہ کواجاگر کیا جائے اور اس کو وہ عزت و احترام دیا جائے جس کا وہ حقدار ہے۔ استاد وہ مینارہ نور ہے جوبچے کی راہ کو (علم و ہدایت سے ) منور کر دیتا ہے۔ایک اچھا استاد وہ ہوتا ہے جو بچے کو نہ صرف ایک اچھا طالب علم بنائے بلکہ ایک اچھا انسان بھی بنائے تقریب کی مہمان خصوصی معروف سوشل ورکر سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں جبکہ مہمانان اعزاز میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن تھری ریمینگ سکول کی پرنسپل مسز انیلہ طارق اور گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکینڈری سکول کے قائم مقام پرنسپل احمد سعید اورچیف آرگنائزر "ماڈا” اوکاڑہ رجسٹرڈ صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہررشید چوہدری تھے جبکہ تقریب میں سکول کے اساتذہ نے بھر پور شرکت کی تقریب کے اختتام پر بچوں نے اساتذہ کو اپنے ہاتھوں سے بنے کارڈ دیے جبکہ پرنسپل مسز انیلہ طارق کی جانب سے اسٹاف کو گفٹ دیے گئے *

error: Content is Protected!!