شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے ۔رانا ساجد علی رضا

اوکاڑہ : مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے ۔رانا ساجد علی رضا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر رانا ساجد علی رضا نے کہا ہے کہ ننھی معصوم زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزا دے کر سفاک انسانیت کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی کی عزت سے نہ کھیلے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازجمعہ کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا ساجد علی رضا نے کہا کہ قصور میں پولیس کی جانب سے نہتے شہریوں پر گولیاں برسانا ریاستی دہشت گردی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے پاکستان فلاح پارٹی نے نماز جمعہ کے بعد قصور میں ہونے والے واقعات کے خلاف پر امن احتجاج کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں شہید افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا *

error: Content is Protected!!