شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔ ترجمان پولیس
loading...
اوکاڑہ :  غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔  ترجمان پولیس

اوکاڑہ : غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔ ترجمان پولیس

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کے احکاما ت کی روشنی میں بھتہ خوروں اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔ تر جمان پولیس نے کہا کہ ضلع بھر میں بھتہ خوروں اور غنڈہ گردی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جار ہی ہے کسی کو بھی ضلع اوکاڑہ کے امن وامان کو خرا ب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔گزشتہ روز گورنمنٹ کالج کے باہرہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اوکاڑہ کی ہدایات پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لا جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔اور نہ ہی تعلیمی اداروں کے اندر غنڈہ گردی برادشت کی جائے گی ۔سول سوسائٹی اور انجمن تاجران نے ڈی پی او اوکاڑہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا کی قیادت میں ضلع بھر میں امن وامان قائم کیا وہ قابل تحسین ہے صدر انجمن تاجران محمدسیلم صادق اور ضلعی امن کمیٹی کے ڈاکٹر لیاقت علی کوثرنے کہا کہ ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے اوکاڑہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ اوکاڑہ میں نوگوایر یا ز، بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے وہ قابل قدرہے تعلیمی اداروں میں پر امن ماحول ہونے کی وجہ سے ہی اوکاڑہ کے طلبہ پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشنز حا صل کر رہے ہیں ۔ہم کسی شر پسند عنصر اور تخریب کاری کرنے والوں کو اوکاڑہ میں ہر گز داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top