شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائز ہ
loading...
اوکاڑہ : حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائز ہ

اوکاڑہ : حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائز ہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) ڈ سٹر کٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے دیپالپورمیں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائز ہ لیا۔ا س موقع پر انہوں نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ جب تک تمام عزاداران اپنے گھروں کو چلے نہ جائیں تمام اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جلوس میں شامل ہو تو اس کی فزیکلی تلاشی لی جائے ڈی پی او او کاڑہ محمد فیصل رانا نے عزاداروں سے سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق بھی پوچھا جس پر عزاداروں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طر ح دس محرم الحرام کے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات تھے چہلم کے مو قع پر اس سے زیاد ہ سیکورٹی کے اقدامات کیے گئے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے جلوس میں شامل ہونے والے اہم مقامات پر اپنی نگرانی میں فزیکل چیکنگ کروائی اور اہلکاروں کو اچھی اور الرٹ ڈیوٹی دینے پر شاباش دی اور انہوں نے کہا کہ چہلم کی ڈیوٹی بہت اہم ہے اور تمام افسران واہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top