شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وکلا اور سول سوسائٹی پر مشتمل پیدل حج کارواں (امن مارچ ) کا اوکاڑہ پہنچنے پر زبردست استقبال
loading...
وکلا اور سول سوسائٹی پر مشتمل پیدل حج کارواں (امن مارچ ) کا اوکاڑہ پہنچنے پر زبردست استقبال

وکلا اور سول سوسائٹی پر مشتمل پیدل حج کارواں (امن مارچ ) کا اوکاڑہ پہنچنے پر زبردست استقبال

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) وکلا اور سول سوسائٹی پر مشتمل پیدل حج کارواں (امن مارچ ) کا اوکاڑہ پہنچنے پر زبردست استقبال، شرکاء حج کارواں کو خراج تحسین،ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن ،جماعت اہلسنت ضلع اوکاڑہ اور سٹی پر یس کلب کے ممبران نے استقبال کیا تفصیلات کے مطابق لاہور سے15نومبر 2016ٰٰٗٗ ؁ کو حج کارواں کا 10افراد پر مشتمل قافلہ کا اوکا ڑہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،کارواں حج کی قیادت سید اظہر حسین شاہ ایڈوکیٹ کر رہے تھے ، کارواں کا،ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رائے ارشد رضا، جنرل سیکرٹری نعیم اللہ چوہدری ، جماعت اہلسنت ضلع اوکاڑہ کے امیر صاحبز ادہ رفیع رضا قادری ، جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب عابد حسین مغل ،تحصیل صدر آر یو جے رائے امداد علی تبسم ، جوائنٹ سیکرٹری سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ شیخ گلفام علی قادری ودیگر عہدیداران نے کارواں کا اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)ا وکاڑہ پہنچنے پر استقبال کیا اورکارواں کے شرکاء کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا ،جس کے بعد کارواں کے شرکاء کا ڈسٹر کٹ بار کے عہدیداران نے بار میں استقبال کیا جہاں پر خطاب کرتے ہوئے سید اظہر حسین شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کارواں روزانہ 10سے 15کلو میٹرسفر طے کرتا ہے اور آئندہ اس کا دورانیہ بڑھتاجائے گا یہ کارواں ملتان ،مظفرگڑھ ،ڈیرہ غازی خاں سے ہوتا ہواکوئٹہ جہاں سے ایران ،ایراق ، اور کویت سے ہوتا ہوا اگست 2017کے آخر تک سعودی عرب مدینہ شریف پہنچے گا انہوں نے استقبال کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top