شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ضلع کا امن اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا . ڈی سی او سقراط امان رانا ، ڈی پی او محمد فیصل رانا

اوکاڑہ : ضلع کا امن اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا . ڈی سی او سقراط امان رانا ، ڈی پی او محمد فیصل رانا

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ضلع کا امن اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا قانون کو ہاتھ میں لینے کے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ضلعی امن کمیٹی کا فورم انتہائی معتبر اور محترم ہے ہمیں بین المسالک ،محبت کو بڑھانے اور معاشرہ میں اخوت بھائی چارہ کے چلن کو عام کرنے کے لئے متحد ہو کر اقدامات کرنا ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او محمد فیصل رانا نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امن کمیٹی اور متعلقہ ممبران نے شرکت کی ۔ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سخت سے نپٹا جائے گا لوگوں کی دل آزاری کر کے امن کی فضا کو خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ممبران امن کمیٹی ضلع نے امن کے قیام ،مساوات اور میرٹ کی بالا دستی قائم کرنے پر ڈی سی او اور ڈی پی او کو مبارکباد دی۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اور پوسٹ شیئر کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے ۔ اجلا س میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...