شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: ضلع اوکاڑہ میں ڈویژنل سپورٹس میلہ میں بھر پور شرکت کرے گا . ڈی سی او سقراط امان رانا

اوکاڑہ: ضلع اوکاڑہ میں ڈویژنل سپورٹس میلہ میں بھر پور شرکت کرے گا . ڈی سی او سقراط امان رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں ڈویژنل سپورٹس میلہ میں بھر پور شرکت کرے گا اور کھیلوں کے ہر ایونٹ میں اوکاڑہ کے کھلاڑی ضلع کی نمائندگی کریں گے ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کی ہدائیت پر جو اہتمام کیا جا رہا ہے وہ نوجوانوں،کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اوکاڑہ کے ٹیلنٹ بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سپورٹس میلہ کے انعقاد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ٹی ایم ایز ،صویژنل سپورٹس آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا کہ پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک ،شہرا ور ضلع کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اس موقع پر مختلف کھیلوں ،کھلاڑیوں کی ٹیموں اور سپورٹس میلہ کے متعلق معاملات زیر بحث آئے*

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...