شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : عورت فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام کھلی کچہری
loading...
اوکاڑہ : عورت فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام کھلی کچہری

اوکاڑہ : عورت فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام کھلی کچہری

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ)عورت فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام کھلی کچہری،سپیشل افراد کی بڑی تعداد کی شرکت ،اپنے مسائل سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسوشل ویلفیئر ضلع اوکاڑہ اور آوازوجوابدہی پروگرام عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں سپیشل افرادموجود تھے اس موقع پر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ رانا محمد اشرف ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئررائے محمد عارف ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ایاز گل ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اوکاڑہ عورت فاؤنڈیشن عارفہ مختار ،میڈیکل سوشل ویلفیئرآفیسر اشتیاق احمد خان نے خصوصی شرکت کی اور سپیشل افرادکے مسائل سنے اور ان کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او کمیونٹی رانا اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل ویلفیئر سپیشل افراد کی تنظیموں کیساتھ مل کر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہماری تجاویز اور کوششوں سے حکومت نے سپیشل افراد کیلئے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں جن سے سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپیشل پرسنز کے کوٹہ کے تحت ضلع بھر میں 76افراد کو ملازمتیں فراہم کی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں تیزی سے تین فیصد کوٹے کے تحت بھرتیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمیں تجاویز دیں ہم ان کے حل کیلئے ہہر ممکن کوشش کریں گے۔ آوازوجوابدہی پروگرام عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عارفہ مختار نے کہا کہ سپیشل افراد خود کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں اللہ نے انہیں بیشمار اضافی خوبیوں سے نوازا ہوتا ہے مگر افسوس ہمارے ان بھائیوں کی اکثریت ان صلاحیتوں کو پہچاننے کی بجائے اپنی کمزوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ساری توقعات حکومت سے ہی وابستہ کرلیتی ہے ۔صدر انجمن بحالی معذوراں ملک مظہرنوازنوناری اور کالم نگار قاسم علی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپیشل افراد کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کو سراہتے ہیں مگر اس سلسلے میں ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top