شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ :سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں . میاں محمد منیر
loading...
اوکاڑہ :سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں . میاں محمد منیر

اوکاڑہ :سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں . میاں محمد منیر

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پر درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری محکمے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہاں پر ان کے اہل خانہ اور ان کی جائیدادوں سے متعلقہ معاملات اور مسائل فوری حل کروانے کے لئے ضلع سے لے کر صوبائی سطح تک کمیٹیاں متحرک اور فعال ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی میاں محمد منیر اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں جنوری 2015سے لے کر اب تک 36شکایات موصو ل ہوئی ہیں جن میں سے 23درخواست دہندگان کے معاملات کو میرٹ پر نپٹایا گیا ہے جب کہ 8درخواست دہندگان کے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور 5درخواستوں کی سماعت کی جا رہی ہے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی میاں محمد منیر اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے متعلقہ افسران کو ہداےئت کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کو میرٹ پر جلد سے جلد نپٹائیں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کے لئے ذاتی دلچسپی اور لگن سے کام کریں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل جلد حل ہو ں *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top