شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پورے پنجاب کی طرح اوکاڑہ میں بھی یوتھ سپورٹس پروگرام کا آغاز

اوکاڑہ : وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پورے پنجاب کی طرح اوکاڑہ میں بھی یوتھ سپورٹس پروگرام کا آغاز

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پورے پنجاب کی طرح اوکاڑہ میں بھی یوتھ سپورٹس پروگرام کا آغاز ہو گیا جس میں ضلع اوکاڑہ کے مختلف سکولز ،کالجز اور کلبز سے 12سال سے 18سال کی عمر کے کھلاڑ ی حصہ لیں گے ، اس سپورٹس پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالقیوم نے ضلع اوکاڑہ میں 9مختلف گیمز منعقد کر نے کا اہتمام کیا ہے جن میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فٹ بال ،ہاکی ،والی بال،کرکٹ ،اتھلیٹکس ،بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس شامل ہیں جبکہ کبڈی اور ریسلنگ صرف لڑکوں کے لیے مخصوص ہے پروگرام میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے ایک کنسلٹینٹ اورمختلف گیمز میں رہنمائی کے لیے 9کوچ اوکاڑہ میں آچکے ہیں، جنہوں نے اوکاڑہ کے مختلف سکولز،کالجز اور کلبز میں رہنمائی کے لیے کھلاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھاکر نا شروع کر دیا ہے یہ ڈیٹا14اکتوبر تک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اوکاڑہ کو مہیا کیا جائے گا پھر اس ڈیٹا کی بنیاد پر انٹر تحصیل، انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویژن پنجاب کے مقابلے ہوں گے ضلع اوکاڑہ کی تحصیلوں کے مقابلے 4نومبر سے 7نومبر تک جاری رہیں گے *

error: Content is Protected!!