شہ سرخیاں
Home / Uncategorized / ٹیکسلا:مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،اسامہ قاضی

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،اسامہ قاضی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں نوجوان ملک عمر فاروق کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،فتح مسلم لیگ ن کا مقدر ہوگی،حلقہ سے مفادات پرستی اور لولی پاپ کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی،حلقہ میں تعمیر و ترقی کے ئے دور کا آغاز ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ واہ کینٹ اسامہ قاضی نے باور کرایا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،یوتھ ونگ کے نوجوان نہ صرف پوری طرح متحد ہیں بلکہ ایک نئے جوش اور عزم کے ساتھ پارٹی کی فعالیت کے لئے سرگرم ہیں،کارکنان کو قائد چوہدری نثار علی خان کی ولولہ انگیز اور جرات منداہ قیادت پر فخر ہے ،جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا، حلقہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں عوامی فلاح و بہبود کے میگا پروجیکٹس چوہدری نثارعلی خان کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں، انکا کہنا تھا کہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہے،مقامی قیادت نے نوجوانوں کے اندر جو نئی تحریک پیدا کی ہے اس سے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، نوجوان قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،قائد کا ویژن گھر گھر پہنچایا جائے گا،حلقہ میں قائم سیاسی جمود کو توڑکر خدمت کی نئی تاریخ رقم کی جائے گی،اسامہ قاضی کا کہنا تھا کہ جلد یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے اجلاس میں پی پی سات کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کی جائے گی،ڈائریکشن قیادت دے گی نوجوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے،

x

Check Also

عظیم الشان قومی کتا ب میلے کا انعقاد

نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ادارہ گزشتہ پینتالیس برسوں سے کتب بینی اور ...

Connect!