شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئندہ بھارت میں ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرینگے : پی ایچ ایف
loading...
آئندہ بھارت میں ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرینگے : پی ایچ ایف

آئندہ بھارت میں ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرینگے : پی ایچ ایف

لاہور(مانیٹرنگ سیل)بھارت کی جانب سے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر پی ایچ ایف برہم۔ آئندہ بھارت میں ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری شہباز سینئر کہتے ہیں ہمسایہ ملک کے رویے کے باعث کھیلوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا کہ امید ہے جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر انٹرنیشنل ادارے بھارت کیخلاف ایکشن لیں گے۔ شہباز سنیئر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری ٹیم کو نکال کر کسی اور ملک کو تین دن میں ویزے جاری کر کے میگا ایونٹ میں شامل کیا ۔ بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ہے۔ ادھرجونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے لئے لاہور میں لگایا گیا کیمپ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

 

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top