شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پانامہ کیس میں ایک اور دھماکے دارانٹری
loading...
پانامہ کیس میں ایک اور دھماکے دارانٹری

پانامہ کیس میں ایک اور دھماکے دارانٹری

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پانامہ ہنگامے میں ایک اور دھماکے دارانٹری ہوئی ہے۔ برطانوی شہری کاشف مسعود نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ای میل کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شریف خاندان نے مے فیئر فلیٹس منی لانڈرنگ کی رقم سے خریدے اور جس کیلئے رقم جعلی بنک اکاونٹس سے ٹرانسفر کی گئی۔ کاشف مسعود کی ای میل کےمطابق ان فلیٹس کی مبینہ خریداری کیلئے جعلی اکاؤنٹ کاشف مسعود کے والد کے نام پر بغیر اجازت کھولا گیا۔کاشف کا کہناتھاکہ شریف خاندان نے مے فیئر فلیٹس منی لانڈرنگ کی رقم سے خریدے۔رقم جعلی بنک اکاؤنٹس سے ٹرانسفرکی گئی۔ کاشف مسعود نے بتایاکہ لندن فلیٹس غیر قانونی ذرائع سے حاصل رقم سے خریدے گئے۔کاشف مسعود نے پیش کش کی کہ وہ بطور پاکستانی عدالتی بنچ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ کاشف مسعود نے بیان ریکارڈکرانےکیلئے عدالت کے سامنے پیش ہونے پر رضامندی کااظہار کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top