شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سماج دشمن قوتیں پشین کے پرامن ماحول کو خراب کررہی ہیں۔ حاجی سرادرصوبائی رہنما اے این پی

سماج دشمن قوتیں پشین کے پرامن ماحول کو خراب کررہی ہیں۔ حاجی سرادرصوبائی رہنما اے این پی

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما وسابق ایم پی اے حاجی سردار مصطفی خان ترین نے کہاکہ بعض سماج دشمن قوتوں نے پشین کے پرامن ماحول کو خراب کرنیکا تہیہ کررکھا ہے جن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے پشین میں آئے روزبدامنی،لاقانونیت اور قتل وغارتگری کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور اب اغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوںنے رہی سہی کسر پوری کردی پشین میں کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں آئے روز ایک نہ ایک عوامی مسئلہ جنم لیتا ہے کوئی پرسان حال نہیں تاریخ گواہ ہے کہ پشین کے قبائل نے انگریز وں کو بھی مات دی ہے پشین کے قبائل کو چیلنج کرنیوالے باولے ہیں پشین کے امن کو خراب کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پشین میں پرامن ماحول کو خراب کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی عوامی تحفظ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے پشین قومی جرگہ عوامی مسائل کا حل اور انہیں درپیش مشکلات کو جڑ سے اکھاڑنے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ پشین قومی جرگے میں پشین کے تمام تحصیلوں اور قلعہ عبداللہ کے قبائلی مشران شامل کئے جائینگے حالیہ دنوں برشور سے اغوائ ہونیوالے این جی اوز اہلکاروں کی فوری باذیابی جلد یقینی بنائی جائیگی پشین کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے میں پشین انتظامیہ داد کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ پشین جیسے پرامن ڈسٹرکٹ میں تحفظ عامہ کی ابتر صورتحال پیدا کرنے والوں کی آنکھیں نکال کر ہاتھوں میں تھما دینگے۔

About admin

Scroll To Top