شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پشین میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع

پشین میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾پشین پولیس کا کالی شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف مہم،کئی گاڑیوں سے کالے اسٹیکر ز اتار کرگاڑی مالکان کو آخری وارننگ دی گئی تفصیلات کے مطابق پشین پولیس کا ایس ڈی پی او اسد آغا اور ایس ایچ او عبداللہ خان مندوخیل کی سربراہی میں کالے اسٹیکرز والی گاڑیوں کیخلاف مہم میں کئی گاڑیوں سے کالے اسٹیکرز اتار کر گاڑی مالکان کو آخری وارننگ دی گئی کہ وہ آئندہ اپنی گاڑیوں پر کالے اسٹیکرز نہ لگائیے ورنہ ان کیخلاف قانونی کارروئی کی جائیگی ایس ڈی پی او اسد آغا نے آئی این پی کو بتایا کہ پشین پولیس کا ہر مشکوک شخص پر کھڑی نظر ہے علاقے کے امن وامان کو خراب کرنیکی کسی کواجازت نہیں دی جائیگی پشین پولیس تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی انہوں نے کہا کہ پشین پولیس عوامی توقعات پر پورا اترنیکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے علاقے سے بدامنی اور عوامی عدم تحفظ کاخاتمہ کرنے میں عوام ،علمائ کرام اور میڈیا پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جوڑے رکھے تاکہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی ممکن اوریقینی بنائی جاسکیں۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!