شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پشین:میونسپل کمیٹی کے سینکڑوں خاکروب کا احتجاج

پشین:میونسپل کمیٹی کے سینکڑوں خاکروب کا احتجاج

پشین﴿بیورو چیف﴾پشین میونسپل کمیٹی کے سینکڑوں خاکروب نے سینٹری انسپکٹراحمد جان کے تبادلے کو خاکروب دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشین کے اکتالیس سے ذائد خاکروب انسپکٹر احمد جان کے علاوہ کسی غیر آئینی شخص کے زیر سایہ کام نہیں کرینگے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پشین میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹر احمد جان کی تعیناتی برقرار رکھتے ہوئے غیر آئینی اور خاکروبوں کے مسترد کردہ شخص سے سینٹری انسپکٹر کا عارضی عہدہ لیکرخاکروبوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ممکن بنائی جاسکیں انہوں نے کہا کہ نام نہاد انسپکٹر محمد خان کو خاکروبوں سے ناروا سلوک اور گالی گلوچ اختیار کرنے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایکشن لیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ پشین میونسپل حکام محمد خان نامی شخص کو سینٹری انسپکٹر کے عہدے سے ہٹاکر احمد جان کی تعیناتی پر عملدرآمد کرکے خاکروب کا دیرینہ مطالبہ فوری حل ہوسکیں بصورت دیگر ہڑتال کرینگے ان خیالات کا اظہار پشین میونسپل کمیٹی کے ملازمین شوکت مسیح ندیم مسیح عزیز مسیح خرم مسیح ہارون مسیح اوردیگر سینکڑوں خاکروبوں نے پریس کلب پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینٹری انسپکٹر احمد جان بھی موجود تھے بھی انہوں نے کہا کہ پشین میں صفائی کی صورتحال کو برقرار کھنے میں احمدجان کی مخلصانہ کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ کوئی ذیادتی برداشت نہیں کی جائیگی سینٹری انسپکٹر احمد جان کے علاوہ کسی غیر آئینی شخص کے زیر سایہ کام نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ خاکروب کے نام پر سیاست اور لوٹمار کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے میونسپل کمیٹی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ احمد جان کی بطور سینٹری انسپکٹر تعیناتی برقرار رکھتے ہوئے غیر آئینی سینٹری انسپکٹر کے دعویدار محمد خان نامی شخص کیخلاف فوری کارروائی کریں بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلاتے ہوئے ہڑتال کرینگے ۔۔۔۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!