شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پسرور : بھارت سے آنے والے دو ہرن لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیئے
loading...
پسرور : بھارت سے آنے والے دو ہرن لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیئے

پسرور : بھارت سے آنے والے دو ہرن لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیئے

پسرور(نامہ نگار) پسرورمیں بھارت سے آنے والے دو ہرن لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے۔ایک کو پولیس نے غائب کر دیاجبکہ دوسرا حوالات میں بند ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سے نالہ ڈیک کے راستے دو ہرن پسرورپہنچے۔ایک ہرن قلعہ کالر والاکےبازارمیں ایک دکان میں گھس گیا جس کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ہرن کودیکھنے کے لئےلوگ تھانے پہنچے تو پولیس نے بتایا کہ ہرن تھانے سے بھاگ گیا ہے۔لوگوں نےالزام لگایاکہ ہرن ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالروالا نےغائب کیا ہے۔دوسرے ہرن کوتھانہ بڈیانہ کے علاقہ ننگل باجوہ سے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس نے ہرن تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا۔اطلاع ملنے پرمحکمہ جنگلی حیات کی ٹیم ہرن کو لینے روانہ ہو چکی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top