شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی میں رہائش پذیر ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی کے گھر چوری کی واردات

پتوکی میں رہائش پذیر ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی کے گھر چوری کی واردات

پتوکی (نامہ نگار) پتوکی میں رہائش پذیر ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی کے گھر چوری کی واردات ۔نامعلوم چور تالے توڑ کر سونے کے زیورات ، نقدی رقم اور دیگر سامان لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تعینات پتوکی کے رہائشی ایڈیشنل سیشن جج محمد اسفر حبیب ٹاؤن غوثیہ کالونی کے رہائشی ہیں اپنی ڈیوٹی پر وہاڑی گئے ہوئے تھے گزشتہ رات نامعلوم چور ان کے گھر داخل ہوگئے اور تالے توڑ کر دوران تلاشی سات تولے سونے کے زیورات ، 25ہزار روپے کی نقدی رقم ، جوسر مشین اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی محمد اسفر کے بھانجے محمد نعیم نے 15پر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔تھانہ سٹی پتوکی نے موقع پر پہنچ کر فنگر پرنٹ حاصل کر لئے ہیں تاہم ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

error: Content is Protected!!