شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ہوٹلوں اور مختلف دوکانوں پر چھاپے

پتوکی:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ہوٹلوں اور مختلف دوکانوں پر چھاپے

پتوکی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم کے پتوکی ، پھولنگر، سرائے مغل اور حبیب آباد میں ہوٹلوں اور مختلف دوکانوں پر چھاپے سیمپل فیل ہونے پر پندرہ دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے مختلف ہوٹلوں اور دوکانوں سے گھی اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کے سیمپل لیکر لیبارٹری کو بھجوائے ۔لیبارٹری نے بھجوائے گئے پندرہ سے زائد سیمپل فیل کر کے رپورٹ مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے پندرہ دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تحریری رپورٹ تھانہ سٹی پتوکی کو دے دی ہے ۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...