شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تحصیل کونسل پتوکی کے نقشہ برانچ کے انچارج ٹی او پی نے عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا
loading...
تحصیل کونسل پتوکی کے نقشہ برانچ کے انچارج ٹی او پی نے عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا

تحصیل کونسل پتوکی کے نقشہ برانچ کے انچارج ٹی او پی نے عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا

پتوکی (نامہ نگار)تحصیل کونسل پتوکی کے نقشہ برانچ کے انچارج ٹی او پی نے عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ۔ایڈیشنل چارج کے باوجود کام کرنے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل پتوکی نے ایڈیشنل چارج لیکر عہدہ سنبھالنے والے ٹی او پی نے من مانیوں کی انتہا کر رکھی ہے جس کی وجہ سے نقشہ برانچ میں فائلوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں آنے والے سائلوں سے ناروا سلوک اور کام نہ کرنا معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے بغیر نقشہ تعمیرات شروع کر دی ہے ۔جس کی وجہ سے تحصیل کونسل پتوکی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ٹی او پی اپنی مرضی سے دفتر آتے ہیں اور اپنی مرضی سے کام کئے بغیر واپس چلے جاتے ہیں شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور تنظیموں کے رہنماؤں ، ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل کونسل پتوکی کے ٹی او پی کے خلاف فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائے اور کئی ماہ سے روکی ہوئی فائلوں پر عملدرآمد کر وا کر عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور نقشوں کی منظوری دیکر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top