شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی: سکول وین کو روک کر مسلح افراد کا ڈرائیور اور طلبا و طالبات پر تشدد
loading...
پتوکی: سکول وین کو روک کر مسلح افراد کا ڈرائیور اور طلبا و طالبات پر تشدد

پتوکی: سکول وین کو روک کر مسلح افراد کا ڈرائیور اور طلبا و طالبات پر تشدد

پتوکی (نامہ نگار)مختلف سکولوں سے بچوں کو لے جانے والی سکول وین کو روک کر مسلح افراد کا ڈرائیور اور طلبا و طالبات پر تشدد ۔ڈرائیور ویگن سمیت تھانے پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق قمر نامی ڈرائیور سکول وین پر مختلف سکولوں کے بچوں کو چھٹی کے بعد گھر لے جانے کیلئے جارہا تھا کہ ہنجرائے کلاں اڈا پر مسلح افراد نے ویگن روک لی اور ویگن کے ڈرائیور پر تشدد شروع کر دیا۔طلباء و طالبات کے شور مچانے پر مسلح افراد نے طلباو طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ڈرائیور ویگن کو طلبا و طالبات سمیت لیکر تھانے پہنچ گیا اور تمام صورت حال سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔طلباو طالبات کا موقف تھاکہ ان کی ویگن کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ویگن ڈرائیور نے مقدمہ درج کروانے کیلئے سٹی پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top