شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی:لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں طلبہ و طالبات کاعدالتی کاروائی کا مشاہدہ
loading...
پتوکی:لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں طلبہ و طالبات کاعدالتی کاروائی کا مشاہدہ

پتوکی:لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں طلبہ و طالبات کاعدالتی کاروائی کا مشاہدہ

پتوکی(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں طلبہ و طالبات کاعدالتی کاروائی کا مشاہدہ،جوڈیشنل کمپلیکس چونیاں میں طلبہ نے براہ راست عدالتی کاروائی دیکھی،طلبہ و طالبات نے ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد و دیگر ججز سے عدالتی کاروائی کے حوالے سے مختلف سوالات کئے، عدالتی نظام کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی دیں۔ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ایڈیشنل سیشن جج میاں شہباز احمد، ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ اگر قانون کی حکمرانی ہو گی تو انصاف عوام کو دہلیزپر ملے گا۔طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور مستقبل کے ستاروں و معماروں کو عدالتی نظام سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے ہی آئندہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔طلبہ و طالبات نے رول آف لاء قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تقاریر کیں جنہیں حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا۔ایڈیشنل سیشن جج میاں شہباز احمد، ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی ایڈیشنل سیشن جج فرخ حسین، سول جج شکیل احمد، سول جج سعید اختر،سول جج عمران اکرم،ڈی ایس پی چونیاں اشفاق کاظمی، پرنسپل نوید ناصرنے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں پرنسپل عاکف ندیم، حاجی محمد اقبال کھرل، ماہر تعلیم محمد افضل شاہین،ڈی ایف او احسن حیات، پرنسپل ارشد فاروق اور صحافیوں نے بطور خاص شرکت کی۔مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے عدالتی نظام کے براہ راست مشاہدے کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ مزید طلباء و کو بھی عدالتی نظام سے مکمل آگاہی ہو سکے اور وہ بھی ملک ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔پرنسپل عاکف ندیم و طلباء و طالبات نے شاندار طریقے سے ویلکم کرنے اور پرتکلف پارٹی دینے پر تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top