شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی:محافظ فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو مقابلہ کے بعد گرفتار، ساتھی فرار
loading...
پتوکی:محافظ فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو مقابلہ کے بعد گرفتار، ساتھی فرار

پتوکی:محافظ فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو مقابلہ کے بعد گرفتار، ساتھی فرار

پتوکی (نامہ نگار) محافظ فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ۔ایک ڈاکو مقابلہ کے بعد گرفتار ۔ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی محافظ فورس کے اہلکار ایم ڈی جوئیہ ، فیصل امام اور آصف گشت پر تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو لوٹ مار کے بعد جارہے تھے کہ محافظ فورس کے اہلکاروں سے آمنا سامنا ہوگیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔تاہم پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں محسن نامی ڈاکو کو محافظ فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ڈاکو کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔سٹی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats