شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پیرپگارا کی میت پاکستان پہنچ گئی

پیرپگارا کی میت پاکستان پہنچ گئی

کراچی (بیورو چیف) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی میت کراچی پہنچا دی گئی ، یہاں سے انہیں سکھر لے جایا جارہاہے۔پاک نیوز لائیو ڈاٹ کام جے بیورو چیف کے مطابق پیر پگارا کی میت کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی خصوصی طیارے پی کے 788 کے ذریعے پاکستان لایا گیا، مرحوم کے صاحبزادے بھی ان کےہمراہ ہیں۔کراچی سے پیر پگارا کی میت کو سی ون 30 طیارے کے ذریعے سکھر اور پھر وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے آبائی علاقے پیر جوگوٹھ لے جایا جائے گا۔ آج جمعرات کی سہہ پہر 3 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔حکومت سندھ نے بزرگ سیاست دان کی رحلت پر تین روزہ سوگ اور آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

About admin

Scroll To Top