شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پیمرا نے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا: ابصار عالم
loading...
پیمرا نے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا: ابصار عالم

پیمرا نے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا: ابصار عالم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ پاکستان میں کچھ دہایوں سے غیر قانونی کام ہو رہا تھا۔ پیمرا نے دن رات ایک کر کے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پیمرا ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا پچاس ہزار کنکشن میں سے ایک سو تیس کے قریب غیر قانونی کام کر رہے تھے۔ تمام میڈیا نے اس کمپین کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ جب قوم مشکل سے مشکل کام کے لیے متفق ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ابصار عالم نے کہا کہ فنانس منسٹر کے ساتھ بھی ملاقات کرنی ہے جس میں چینلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ جتنا پیسہ بھارتی چینلز کے ذریعے بھارت جا رہا ہے اسے کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ ابصار عالم نے کہا کہ چند لوگ طاقت کے نشے میں بھول گئے ہیں کہ اسٹیٹ کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہیئے۔ کچھ لوگ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے چینلز بنانا چاہتے ہیں۔ پیمرا کی ٹیموں نے مشکل جگہوں پر جا کر غیر قانونی کام کی روک تھام کے لیے آپریشن کیا۔ کچھ لوگوں نے ہماری ٹیموں پر فائرنگ بھی کی اور ڈرامے کی کوششیں کی۔ ایسے لوگوں کو روکنا ہو گا جو صحافت کو بدنام کر رہے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top