شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اگر بنی گالہ جانے سے روکا گیا تو ن لیگ کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے،پرویز خٹک

اگر بنی گالہ جانے سے روکا گیا تو ن لیگ کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے،پرویز خٹک

پشاور (مانیٹرنگ سیل) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو وزیراعظم کو بھی کے پی کے میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث پرویز خٹک بنی گالہ اپنے چیرمین عمران خان سے ملنے نہیں جا پا رہے ہیں۔  وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بھی کوہاٹ میں جلسہ کیا اور ہم نے کسی قسم کی روکاٹ کھڑی نہیں کی جب کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان کو سیاسی سرگرمیاں ادا کرنے سے روکا جارہا ہے خود مجھے اسلام آباد جانا ہے لیکن وفاقی حکومت نے کنٹینرز لگا کر اسلام آباد جانے والے راستے مسدود کر رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کی جاب سے حکومت مخالف جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی کو سِل کردیا گیا تھا اور لال حویلی کو سر بہ مہر کردیا گیا تھا جس کے بعد شیخ رشید موٹر سائیکل پر کمیٹی چوک پہنچ گئے تھے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے دو نومبر کو ہونے والے دھرنے کو روکنے کے لیے اسلام آباد کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کے پی کے کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک اسلام آباد نہیں جا پا رہے ہیں۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...