شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھولنگر:کستان ادبی فورم کا سالانہ مشاعرہ، جماعت اسلامی کا اجتماع منعقد کرنے کے انتظامات مکمل
loading...
پھولنگر:کستان ادبی فورم کا سالانہ مشاعرہ، جماعت اسلامی کا اجتماع منعقد کرنے کے انتظامات مکمل

پھولنگر:کستان ادبی فورم کا سالانہ مشاعرہ، جماعت اسلامی کا اجتماع منعقد کرنے کے انتظامات مکمل

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیروکوادبی،سیاسی اورمذہبی تنظیموں نے اپنا مرکز بنا لیا۔پاکستان ادبی فورم کا سالانہ مشاعرہ،جماعت اسلامی کا اجتماع منعقد کرنے کے انتظامات مکمل۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں ایک ہی دن دو بڑے پروگرامات منعقد کرنے کیلیے سیاسی،مذہبی اور ادبی حلقے متحرک ہو چکے ہیں۔26 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام رہائش گاہ ڈاکٹر داؤد پرویز پرادیبوں اور شاعروں کی معروف تنظیم ؛پاکستان ادبی فورم ؛نے ایک سالانہ مشاعرہ منعقد کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،اس میں مقامی شعرا کے علاوہ ملک کے نامور شعرا اور ادیب شرکت کریں گے۔اشتیاق اثر اور یاسین یاس نے یہ پرگرام بھائی پھیرو پریس کلب کے تعاون سے تشکیل دیا ہے۔دوسرے پروگرام میں جماعت اسلامی ک ضلع قصور کے امیر راؤ اختر علی بمقام رہائش گاہ ڈاکٹر عبدالخالق جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان سے 26 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر خطاب کریں گے۔سابق امیر عثمان غنی اور جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر بھی انکے ہمراہ ہونگے۔اس سلسلے میں مقامی امرا مقبول حسین کمبوہ اور ڈاکٹر داؤد پرویز نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔تینوں پروگراموں کی وجہ سے سیاسی،مذہبی اور ادبی رہنما گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کر رہے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats