شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو :تنخواہ مانگنے پر مل مالک اور اسکے دو ساتھیوں نے فائر مار کر محنت کش کو قتل کرکے کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچادیا
loading...
بھائی پھیرو :تنخواہ مانگنے پر مل مالک اور اسکے دو ساتھیوں نے فائر مار کر محنت کش کو قتل کرکے کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچادیا

بھائی پھیرو :تنخواہ مانگنے پر مل مالک اور اسکے دو ساتھیوں نے فائر مار کر محنت کش کو قتل کرکے کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچادیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تنخواہ مانگنے پر مل مالک اور اسکے دو ساتھیوں نے فائر مار کر محنت کش کو قتل کر کے کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچا دیا. تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے رہائشی بائیس سالہ محمد عامر محنت مزدوری کرنے کے لئے نواحی یونین پیپر مل میں رہائش پذیر تھا گذشتہ روز وہ اچانک بے ہوش ہو گیاتو مل مالکان نے اسکے گھر والوں کو فون کر کے بتایا کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے انکا بیٹا بے ہوش ہو گیا ہے او راسے جناح ہسپتال لاہور پہنچا دیا گیا ہے بے ہوش لڑکے کا باپ محمد اسماعیل جب جناح ہسپتال پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اسکے بیٹے کو فائر لگا ہوا ہے تھوڑی دیر بعد وہ ہسپتا ل میں دم توڑ گیا ۔مقتول عامر کے باپ محمد اسماعیل کی درخواست پر تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مل مالک ، جنرل منیجر علی اور محسن تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats