شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پھول نگر: کمرے میں گیس بھر نے سے 4 افراد جھلس گئے

پھول نگر: کمرے میں گیس بھر نے سے 4 افراد جھلس گئے

پھولنگر(نامہ نگار)پھول نگر میں کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس گئےاور چھت منہدم ہو گئی ہے۔نواحی گاؤں صفاں والا چوک میں محمد صدیق اور اس کی بیوی عظمٰی اپنے بچوں چار سالہ مناحل، اور تین سالہ ساحل کے ساتھ سوئے ہوئے تھے۔ گیس کے چولہے سے گیس لیک ہوتی رہی اور بند کمرہ میں گیس جمع ہو گئی۔ بچے نے دودھ مانگا صدیق نے ماچس جلائی تو زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک گئی اور مکان کی چھت منہدم ہو گئی تمام افراد جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ لوگوں نے متاثرہ خاندان کو سول اسپتال پھول نگر پہنچایا جہاں سے اسے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

About admin

Scroll To Top