شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو : عیدالضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

بھائی پھیرو : عیدالضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)عیدالضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ،پیاز مرچ مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،مہنگائی کنٹرول کرنے والے اداروں نے چُپ سادھ لی،حکومت وقت سے نوٹس لینے کا مطالبہ،شہری حلقے۔ تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیروعیدا الضحی کے قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے منافع کمانے کے لیے اپنی چُھرں تیز کر تے ہوئے مصنوعی قلت پیدا کر کے سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے شہریوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے قصابوں نے تو چُھریاں ٹوکے تیز کرنے ہی ہیں مگردوکانداروں نے بھی من چاہے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں شہریوں نے مزید بتایا کہ یہاں پر قانون تو ہے مگر قانون پر عملدرآرمد نہیں ہوتا کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خودمافیا پر دست شفقت رکھتے ہیں آخرمیں شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھائی پھیروں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا جائے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!