شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل میں مو ٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف ایک یونین بنا لی ہے اوراحتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی دے دی ہے ۔ یونین کے ایک رہنما غلام نبی نے موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈراؤروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ ہیڈ بلو کی پر سیرو سیا حت کیلیے آنے اور جانے والے سیاحوں سے ٹریفک پولیس سو روپے جگا ٹیکس وصول کرتی ہے اور جو مسافر رشوت نہ دے اس کا چالان کر دیا جاتا ہے ۔یہاں پر عوام کی عزت نفس کو بھر پو رطریقہ سے مجروح کیا جاتا ہے ۔ غریب مو ٹر سائیکل سواروں کو تو بغیررشوت کے گزرنے ہی نہیں دیا جاتا۔ سرائے مغل پریس کلب کے چئیر مین رانا انتظار اسلام نے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ جگہ جگہ لگے ناکوں کو فل فور یہا ں سے ہٹایا جائے وگرنہ وہ ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سرائے مغل سے لیکر قصور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: