شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پھولنگر:کرائم کی مختلف وارداتیں،ایک جیب کتر خاتون گرفتار

پھولنگر:کرائم کی مختلف وارداتیں،ایک جیب کتر خاتون گرفتار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ محنت کش کی جیب سے ہزار روپے نکالنے والی 30 سالہ خاتون کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سہ پہر ٹیکسی ڈرائیور عارف کی جیب خاتون نے کاٹ لی جسے عارف نے موقع پر ہی لوگوں کی مدد سے پکڑ لیا۔ خاتون شہریوں کو ڈراتی دھمکاتی رہی کہ وہ اپنے کپڑے پھاڑ کر انہیں مقدمات میں الجھا دے گی اسے چھوڑ دو تاہم لوگوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا جہاں خاتون نے اپنا نام فرحت بتایا اور ہزار روپے پولیس کے حوالے کر دیے۔
دوسری طرف نوسر بازی کی ایک واردات میں خاتون سمیت چھ افراد نے ضعیف العمر خاتون کو طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چاہ ڈھاباں کی رہائشی خاتون مرید کے سے واپس بھائی پھیروبائی پاس پر پہنچی تو کرولا کار پر سوار ملزمان عبدالغفار، نثار، جاوید، قدیر اور نا معلوم خاتون نے اسے شہر چھوڑنے کاکہہ کر کار میں بٹھا لیا اور اس سے طلائی زیورات 3 تولے اور نقدی تین ہزار روپے چھین کر پرناواں کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے خاتون کے بیٹے افتخار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کھاد ڈیلر سے چالیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہنڈا 125 پر سوار دو نوجوان تھانہ صدر بھائی پھیرو کے سامنے واقع کھد کی دوکان پر ملک ناصر کے پاس آئے اور پانچ ہزار روپے دے کر کھاد کی بوری طلب کی۔ اس کے دراز کھولتے ہی دراز میں رکھے چالیس ہزار روپے نکالے اور آناً فاناً موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!