شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پی آئی اے کا امریکا سے 6 اے سی وینز خرید نے کا فیصلہ

پی آئی اے کا امریکا سے 6 اے سی وینز خرید نے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی آئی اے نے امریکا سے چھ اے سی وینز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ اے سی وینز پروازوں کو کولنگ فراہم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکا سے خریدی جانے والی اے سی وین اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر تکنیکی گراونڈ سپورٹ مہیا کریگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک کولنگ وین کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ اس سے قبل نجی ایئر لائن سے اے سی وین کی سہولت بھاری رقوم کے عوض حاصل کرتی تھی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے پاس موجود کولنگ وینز خستہ حالی کا شکار ہوچکیں ہیں۔ جس کے باعث کئی مسافر متعدد بار گرمی سے بے ہوش بھی ہوچکے ہیں۔

x

Check Also

فاٹا بل : جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سراج الحق کے فاٹا سے متعلق تازہ بیان نے ...