شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترک وزیراعظم

پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترک وزیراعظم

انقرہ (مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ترک کے ساتھ قابل فخر برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ خوشگوار ماحول کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ترکی کے دارالخلافہ انقرہ میں ملاقات کے دوران کیا، وفاقی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج ترک پہنچے ہیں. اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خواجہ آصف کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی اور نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن سب کے مفاد میں ہے جس کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم دنیا کو بھی پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے. ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہئے. انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...