شہ سرخیاں
Home / سائنس و آئی ٹی / پی ٹی اے کی جانب سے وائرلیس براڈ بینڈ فریکوینسی کی نیلامی کا اعلان

پی ٹی اے کی جانب سے وائرلیس براڈ بینڈ فریکوینسی کی نیلامی کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے1.9 اور 3.5 Ghz   وائی میکس برانڈ بینڈ  فریکوینسی سپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان کیا گیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے یہ فیصلہ براڈ بینڈ انڈسٹری میں نئی کمپنیوں کو شامل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ذراع کے مطابق نیلامی فروری 2012 میں منعقد کی جائے گی ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے نیلامی کا طریقہ کار اور مکمل تفصیلات آئیندہ چند دنوں تک پی ٹی اے کی ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ اس حوالے سے  پر ڈائریکٹر جنرل لائسنس ڈویژن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق اس نیلامی سے براڈ بینڈ انڈسٹری میں نئی کمپنیاں شامل ہونگی جسکی بدولت صارفین کو اچھی کوالٹی کی سروس ارزاں داموں مل سکے گی۔ماہرین کے مطابق حکومت کو نئی کمپنیوں کی شمولیت کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے ۔ ایک طرف جہاںتھری جی لائسنس کی نیلامی قریب ہے وہاں اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ کمپنیاں وائرلیس براڈبینڈ میں دلچسپی دکھائیں۔

x

Check Also

امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

نیویارک(مانیٹرنگ سیل) امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں 74 ممالک میں ...

دم دار سیارہ آج زمین کے قریب سے گرزے گا

دم دار سیارہ گیاکوبینی کریسک آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔ ...

گستاخانہ مواد کی روک تھام، خصوصی سافٹ ویئر کی تیاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ پر عدالتی ...

راولپنڈی : سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلی خاتون گرفتار

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت خاتون کو ...

ٹوئیٹر نے تشدد پر اکسانے والے ساڑھے 6 لاکھ اکائونٹس بند کردئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی انتہا پسندی کے ...