شہ سرخیاں
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا عدالتی فیصلے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان
loading...
تحریک انصاف کا عدالتی فیصلے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان

تحریک انصاف کا عدالتی فیصلے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کسی پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے لیے ہمارے دل میں بے حد احترام ہے تاہم متازعہ وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے اور اس حوالے سے ترک سفیر سے ملاقات میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ جہانگیر ترین نے پیش گوئی کی کہ نوازشریف آئندہ سال تک وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top