شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا
loading...
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پارٹی قیادت  کا کہناہے پی ٹی آئی کمیٹیوں کے اجلاس میں جاکر پارٹی موقف کا بھرپوردفاع کریں۔ قومی اسمبلی کا بائیکاٹ سپریم کورٹ کے فیصلے تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف  کا مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں چیئرمین  عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی قیادت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم  کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تمام ایم این ایز قومی اسمبلی کی  قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کرسکیں  گے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان کوہدایت کی ہے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کرکے پارٹی کے موقف کا بھر پور دفاع کریں ۔اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے سمیت ملک کی تازہ ترین صورتحال پربھی غورکیا گیا۔ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا بائیکاٹ سپریم کورٹ کے فیصلے تک جاری رہے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top