شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نے پنجاب میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کہتے  ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکن ہر صورت  اسلام آباد جائیں گے راستے بند کیے گئے تو  خون خرابہ ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ دفعہ ایک سو چوالیس کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کے ان کے ارادے متزلزل نہیں کر سکتی۔ تحریک انصاف کے کارکن ہر صورت اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ سکیورٹی لیکس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور انہیں آرمی ایکٹ کے تحت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے خبر لیک ہونے پر پرویز رشید کو ہٹایا جانا کافی نہیں۔ وہ تو صرف ایک مہرہ تھے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ قوم میں بے چینی ختم نہیں ہوئی۔ راوی پل اور موٹروے کو بند کیا گیا تو بہت خون خرابہ ہو گا۔ تحریک انصاف نے اپنی کارکن اسماویہ طاہر کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان بھی کیا۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...