شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پنجاب اسمبلی: وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

پنجاب اسمبلی: وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی عدم موجودگی پر امن و امان کی بحث میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ،متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں پہلی مر تبہ وقفہ سوالات نہیں ہوا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہونے کے بعد وزیر خزانہ کامران مائیکل کی جانب سے فیکس موصول ہوا کہ وہ آج اجلاس میں نہیں آ سکتے جس پر سپیکر کو اپوزیشن کی مشاورت کے بعد وقفہ سوالات اور دوسری سرکاری کاروائی کو معطل کرنا پڑا ۔ امن و امان پر بحث شروع ہوئی تو اپوزیشن لیڈر نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے بحث میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ۔ تھوڑی بعد اجلاس میں موجود واحد وزیر رانا ثناءاللہ بھی ایوان سے باہر گئے تو سپیکر نے وزرا کی ایوان میں عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا اور ہدایات جاری کیں کہ آئندہ سے وزرا انھیں اپنے روزانہ کے شیڈول سے آگاہ کریں ۔ اپوزیشن نے بھی وزرا کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا ۔ عطامانیکا نے کورم کی نشاندہی کی اور اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ اجلاس کے دوران اقلتیی رکن پرویز رفیق نے سنی اتحاد کونسل کی اجلاس میں اس پستول کو جس سے سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا ۔ دس کروڑ میں خریدنے کی خواہش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس بیان کا از خود نوٹس لے کیونکہ ایسے بیانات سے ملک میں اسی لاکھ اقلیتی ارکان کی جان کو خطرہ ہے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!