شہ سرخیاں
Home / پاکستان / جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور افراتفری کا طوفان برپا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، قمر الزمان کائرہ
loading...
جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور افراتفری کا طوفان برپا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، قمر الزمان کائرہ

جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور افراتفری کا طوفان برپا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، قمر الزمان کائرہ

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور افراتفری کا طوفان برپا کرنے والوں کو اب کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور اس کی اجازت نہیں دینگے بلاول بھٹو میدان میں آچکے ہیں ذاتی مفادات کیلئے عوام کا خون چوسنے والے سن لیں ان کا احتساب ہوگا اور پائی پائی واپس دلوائیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ کے وفد سردار الپتگین عارف ،سید حسن شاہ،سیدعلی رضا زیدی و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو جموہریت کے نام پر کرپشن کے بھینٹ چڑھا دیا گیا اور تمام وزراء اور انکی فوج عوام کے ساتھ سیاسی قتل کا معاملہ اپنائے ہوئے ہیں اور ہم واضح کردیں کہ اب پیپلز پارٹی کا قافلہ بلاول بھٹو کی قیادت میں میدان میں اتر آیا ہے اور حق کی سر بلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں لچک اور فرینڈلی اپوزیشن کی باتیں کرنے والے کان کھول کر سن لیں کہ عوام کے حقوق پر نہ کبی سودے بازی کی تھی اور نہ ہی کرینگے اور پیپلز پارٹی کا دوسرا نام عوام کے حقوق کا تحفظ ہے جس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ اب ہر دن حکومت کی زندگی کے خاتمے کا دن تصور کیا جائے کیونکہ اب پیپلز پارٹی اس وقت چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک عوام پر مسلط ظلم و بربریت کا نظام چلانے والوں سے انہیں چھٹکارا نہیں دلوا دیتی انہوں نے کہا کہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا کیا اور نہ کرینگے انہوں نے بہت جلد چنیوٹ میں پیپلز اپرٹی کی قیادت کی آمداور جلسے کا بھی بتایا ہے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top