شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چنیوٹ:عوام کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہر حال میں ہوگا، قمر الزمان کائرہ
loading...
چنیوٹ:عوام کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہر حال میں ہوگا، قمر الزمان کائرہ

چنیوٹ:عوام کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہر حال میں ہوگا، قمر الزمان کائرہ

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوام کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہر حال میں ہوگا اور اس میں پیپلز پارٹی حکمرانوں کا احتساب کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ دھرنوں کا وقت آیا تو دیکھائیں گے کہ دھرنے کیا ہوتے ہیں اور احتساب کئے بغیر دھرنوں کو ختم بھی نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح الفاظ میں بتادیا ہے کہ ہمرا ایجنڈا ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چنیوٹ پیپلز پارٹی رہنماء سید حسن شاہ،سید کلیم امیر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جموریت کا نام استعمال کرکے عوام کے حقوق کا خون کرنے والوں کو ایک ایک پائی جو ناجائز طریقے سے لوٹے گئے ہیں انہیں واپس ملکی خزانے میں لانے تک پیپلز پارٹی کوئی لچک نہیں دیکھائے گیانہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ہونے والے پے در پے سیاسی واقعات سے عوام کو ذہنی اذیت کا شکار بنا دیا گیا ہے اور اس مسئلہ میں پیپلز پارٹی انتہائی پر امن طریقے سے اپنے مطالبات تمام سیاسی جماعتوں ،عدلیہ اور پاکستان کے تمام ذمہ دار اداروں کے سامنے رکھتی ہے اور جب ان کی جانب سے کوئی مثبت فیصلہ نہ آیا تو پھر ہم پر امن احتجاج کا نظام چلائینگے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top