شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سی پیک کی افتتاحی تقریب، قمر زمان کائرہ کی حکومت پر تنقید
loading...
سی پیک کی افتتاحی تقریب، قمر زمان کائرہ کی حکومت پر تنقید

سی پیک کی افتتاحی تقریب، قمر زمان کائرہ کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) گوادر پراجیکٹ سی پیک کی افتتاحی تقریب میں پیپلز پارٹی کو دعوت نہ دینے پر قمر زمان کائرہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، حکومت کو شاید خدشہ تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو بلایا گیا تو کریڈٹ پیپلزپارٹی کو دیا جائے۔ پیپلز پارٹی کو گوادر پراجیکٹ سی پیک کی افتتاحی تقریب میں دعوت نہ دینے پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پراجیکٹ سی پیک کی افتتاحی تقریب میں حکومت کو بڑے دل کا اور بڑے ظرف کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی دعوت پر ہی جاسکتی تھی اگر حکومت بلاتی تو ضرور جاتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ہے ہی پیپلز پارٹی کا۔ گوادر پورٹ سنگاپور سے لے کے چائنہ تک پیپلز پارٹی کی کاوش ہے اور پراجیکٹ پر ابتدائی بات چیت بحث و مباحثہ بھی پیپلز پارٹی نے کیا تاہم آج حکومت کو شاید خدشہ تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو بلایا گیا تو کریڈٹ پیپلزپارٹی کو دیا جائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ غلط بات ہے حکومت کو پیپلز پارٹی کو دعوت دینی چاہیئے تھی حکومت کو کہتے ہیں پراجیکٹ کو متنازعہ نہ بنائے یہ قومی پراجیکٹ ہے اسے ہر صورت مکمل ہونا چاہئیے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے 2015 میں جب اپنے گھر پر میٹنگ کی تھی تو تمام جماعتوں اور حکومت سے کہا تھا کہ متنازعہ نہ بنائیں ہم نے کہا تھا کہ یہ ہمارا پراجیکٹ ہے ہم اسکو ضرور کریں گے قومی اہمیت کا پراجیکٹ ہے ہم اسکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو روکتی رہی ہے اور آئندہ بھی روکتی رہے گی۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top