شہ سرخیاں
Home / پاکستان / آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بار ش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بار ش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ میٹرولوجسٹ محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ محمد ایاز کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی04، کوئٹہ، ہنزہ منفی02، گوپس منفی01 ڈگری جبکہ لاہور اور پشاور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 08، کراچی 16، گلگت 04، چترال 05،ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 02سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...